سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
Web Desk
26 November 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دو روزہ اہم مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں منعقد ہوں گے، جن میں تینوں برادر ممالک کے اعلیٰ سطح کے سیاسی اور عسکری وفود شریک ہوں گے۔ اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اس دو روزہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور اعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے، جبکہ سعودی عرب کی نمائندگی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ترکیہ کی نمائندگی وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گولر کی جانب سے متوقع ہے۔ حکام کے مطابق کمیٹی کے اجلاس سے قبل اسلام آباد میں ابتدائی نشستوں کے ذریعے تمام تر ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے اور مذاکرات کے دوران تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ، علاقائی سلامتی کی صورتحال، مشترکہ دفاعی حکمت عملی اور باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
26 November 2026
ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان
26 November 2026
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
26 November 2026
پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور
26 November 2026
سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
26 November 2026
حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ
26 November 2026
چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم
26 November 2026
مولانا فضل الرحمان گرفتار ہیں نہ نظر بند، سی سی پی او لاہور کا ہائیکورٹ میں جواب
26 November 2026