LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کا آغاز، داتا دربار میں 1600 افراد شریک

Web Desk

10 March 2026

ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں آج 20 رمضان المبارک (منگل) کے بعد نماز عصر کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ معتکفین اس دوران ہزار راتوں سے افضل رات لیلۃ القدر کی تلاش کریں گے، اور عید الفطر کے چاند نظر آنے پر اعتکاف ختم کیا جائے گا۔

مساجد میں معتکفین کے قیام اور طعام کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ خواتین اپنے گھروں میں اعتکاف کریں گی، جبکہ مساجد کی کمیٹیوں نے معتکفین کے لیے خصوصی سہولیات اور سحری و افطار کے انتظامات بھی کیے ہیں۔

رواں سال بھی مختلف دینی جماعتوں اور اداروں کی جانب سے اجتماعی اعتکاف کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ داتا دربار مسجد میں تقریباً 1600 افراد اعتکاف میں شریک ہوں گے۔ تاریخی بادشاہی مسجد میں 800، جامع مسجد القادسیہ چوبر جی، جامعہ نعیمیہ، جامعہ اشرفیہ، اور جامع مسجد شہداء سمیت دیگر مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف کریں گے۔ داتا دربار میں معتکفین کے قیام و طعام کے اخراجات محکمہ اوقاف برداشت کرے گا۔

تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے رواں سال اجتماعی اعتکاف کو ملتوی کر دیا ہے، حالانکہ گزشتہ 35 سال سے یہ اجتماعی اعتکاف منعقد ہوتا رہا ہے۔

سعودی عرب میں آج 21 واں روزہ ہے اور مسجد الحرام و مسجد نبوی میں اعتکاف کا آغاز گزشتہ رات سے ہو گیا ہے۔ مسجد نبوی میں 3,200 جبکہ مسجد الحرام میں 3,000 افراد اعتکاف کر رہے ہیں۔ مردوں کے لیے مشرقی چھت پر اور خواتین کے لیے مشرقی سمت کی نئی توسیع شدہ حصے میں انتظامات کیے گئے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اور حرمین میں لاکھوں فرزندان اسلام نے تراویح اور قیام اللیل ادا کیے۔