ویانا انٹرنیشنل روئنگ مقابلے: پاکستانی ایتھلیٹس کا شاندار مظاہرہ، 7 گولڈ سمیت 12 میڈلز جیت لیے
Web Desk
28 June 2026
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقدہ انٹرنیشنل روئنگ مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار اور تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 طلائی تمغوں (Gold Medals) سمیت مجموعی طور پر 12 میڈلز اپنے نام کر لیے ہیں۔
حسنین رضا اور عبدالرحمان نے بہترین کھیل پیش کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ محمد اسد اور ذیشان حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ جیتا۔ عبداللہ، ہادی، حسنین اور ایان پر مشتمل پاکستانی فور نے شاندار کارکردگی کی بدولت سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ پاکستان کی خواتین ایتھلیٹس بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ ردا بتول، زوحا وقاص، عائزا فہد، کاظمہ اور جویریہ نے مختلف مقابلوں میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مجموعی طور پر 4 طلائی تمغے جیتے۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں دنیا کے 12 ممالک سے آئے ہوئے 700 روئرز نے حصہ لیا۔ پاکستان کی جانب سے کراچی بوٹ کلب (KBC) کے 45 کھلاڑیوں نے ملک کی نمائندگی کی۔ پاکستانی ایتھلیٹس کی اس بے مثال اور شاندار کامیابی پر ملکی و بین الاقوامی کھیلوں کے حلقوں میں انہیں زبردست انداز میں سراہا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026