پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششیں، ایران امریکا مذاکرات آج دوحہ میں متوقع
Web Desk
31 October 2026
پاکستان اور قطر کی کامیاب ثالثی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے سفارتی رابطوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے تحت آج قطری دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات متوقع ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم اس وقت دوحہ میں موجود ہے جہاں ان مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ ان اہم مذاکرات کے ایجنڈے میں ایران کے جوہری پروگرام پر تفصیلی بات چیت، آبنائے ہرمز سے محفوظ بحری آمدورفت کی بحالی اور تہران کے لیے مالی مراعات دینے کے معاملات سرفہرست شامل ہیں، جبکہ اس دوران طے پانے والے کسی بھی ممکنہ معاہدے کی ضمانت چین اور روس کی جانب سے دیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب، اگرچہ ایرانی وزیر خارجہ نے فی الحال امریکی حکام کے ساتھ براہِ راست ملاقات یا مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ امریکا کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کا فیصلہ ان کے مطالبات اور شرائط کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جوہری معاملے پر مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے اور وہ ثالثی ممالک کی پیش کردہ تجاویز کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے ایران کی اہم شرائط میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد تہران پر عائد کی جانے والی تمام اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی
1 November 2026
ایرانی و قطری حکام کے دوحہ میں مذاکرات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو
1 November 2026
روس، یوکرین کے انسانی حقوق کے نمائندوں کے درمیان پُراعتماد رابطے قائم ہیں: کریملن
1 November 2026
یوکرین میں بجلی کی فراہمی میں مشکلات، لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے: زیلنسکی
1 November 2026
قطر سے گیس آرہی ہے، دسمبر، جنوری میں وافر سپلائی جاری رہے گی: علی پرویز ملک
1 November 2026
نیویارک سٹی میراتھون کی 50 ویں ریس میں پاکستانی رنرز بھی ایکشن میں ہوں گے
31 October 2026
مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نےبھارتی صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی
31 October 2026
ٹرمپ کے مار اے لاگو کلب کی حفاظت کیلئے ’ایونجر‘ فضائی دفاعی نظام نصب کردیا گیا
31 October 2026