پاکستان کی تمام بندرگاہوں کے داخلے عارضی طور پر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار
Web Desk
5 March 2026
سوشل میڈیا پر پاکستان کی تمام بندرگاہوں کے داخلے عارضی طور پر بند کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والے ایک نوٹیفکیشن کو حکومت نے مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر جاری ایک وضاحت میں کہا ہے کہ کابینہ ڈویژن یا وزارتِ بحری امور کی جانب سے بندرگاہوں کے داخلے معطل کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ 10 مارچ 2026 تک بندرگاہیں بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قسم کی “فیک نیوز” کا مقصد عوام میں بے چینی اور خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ وزارت نے شہریوں اور تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایسی غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی معلومات کی تصدیق کے لیے صرف مستند سرکاری ذرائع اور پورٹلز پر ہی انحصار کریں۔
حکومتی ترجمان کے مطابق ملک کی تمام بندرگاہیں معمول کے مطابق فعال ہیں اور بحری تجارت یا آمد و رفت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری
11 July 2026