اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، وزیر داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب
Web Desk
5 March 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران چیف کمشنر اسلام آباد علی رندھاوا الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے جس پر کمیشن نے ان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ سیکرٹری داخلہ کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیکرٹری پیش نہیں ہو رہے تو آئندہ سماعت پر وفاقی وزیر داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ کو خط بھیجا گیا تھا مگر انہوں نے تعاون نہیں کیا جبکہ وزارت داخلہ کو بھی ارسال کیے گئے خط کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ سیکرٹری داخلہ کو توہین کمیشن کا نوٹس جاری کیا جائے۔
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کے آغاز کے لیے ڈی مارکیشن نوٹیفکیشن، اسلام آباد کا نقشہ اور یونین کونسل ممبران کی تعداد درکار ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آئی سی ٹی انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی جبکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد براہ راست آئی سی ٹی کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین وفاقی وزرا پہلے بھی کمیشن میں آ کر یقین دہانی کرا چکے ہیں، تاہم اب مزید تاخیر قابل قبول نہیں اور کمیشن کو سخت کارروائی پر مجبور نہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر پیش رفت سے آگاہ کریں، جبکہ کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی گئی
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026