LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی فوج کا اسماعیل ہنیہ کے بھتیجے کو شہید کرنے کا دعویٰ بحرین پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے، قطر، یو اے ای، کویت اور جی سی سی کی مذمت غزہ میں اسرائیل کا فلسطینی پولیس گاڑی پر ڈرون حملہ، تین اہلکار شہید کراچی میں فائرنگ اور دھماکے کی اطلاعات، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس فرانس اور یورپ میں جان لیوا ہیٹ ویو کی اصل وجہ ‘اومیگا بلاک’! آخر یہ کیا ہے؟ پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ جاپان میں دوہرے سمندری طوفان اور شدید بارشیں, سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا ہائی الرٹ، پروازیں اور ٹرینیں معطل چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت، عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال ایرانی حکومت بھی قاسم سلیمانی سے خوف زدہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ سرگودھا زیادتی کرکے 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے والے 2 ملزمان گرفتار وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان ٹرمپ کا 4 جولائی کو یومِ آزادی پر امریکی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد ایئر شو کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے چار فیصد کی کمی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار پاکستان میں 60 دن کے اندر ادویات پر بارکوڈ متعارف کرایا جائے گا، مصطفیٰ کمال

پاکستان میں 377روپے فی لیٹر پیٹرول میں 142 روپے سے زائد ٹیکس اور مارجنز شامل

Web Desk

7 June 2026

پیٹرول کی قیمت میں حالیہ کمی کے باوجود سامنے آنے والی سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ صارفین سے ایک لیٹر پیٹرول پر 142 روپے 41 پیسے کی لیوی اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 235 روپے 37 پیسے فی لیٹر بنتی ہے، جبکہ عوام کو یہی پیٹرول 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر میں فراہم کیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ مختلف حکومتی محصولات اور مارجنز ہیں، جن میں سب سے زیادہ حصہ پیٹرولیم لیوی کا ہے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر 116 روپے 08 پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے، جبکہ ماحولیاتی معاونت لیوی کی مد میں مزید 2 روپے 50 پیسے شامل کیے گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے باوجود بھاری محصولات کے باعث عوام کو خاطر خواہ ریلیف نہیں مل پاتا، جبکہ پیٹرول کی اصل قیمت اور فروختی نرخ میں نمایاں فرق برقرار رہتا ہے۔

دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد محصولات میں کمی کر کے عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے۔