پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہو گئی، حکومت چار سال میں ہر سطح پر ناکام رہی: محمد زبیر
Web Desk
8 March 2026
لاہور: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آ گئی ہے جس کا سب سے زیادہ بوجھ عام شہری پر پڑ رہا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے کے بعد تقریباً ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے اور ایک غریب شہری کے لیے پچپن روپے فی لیٹر اضافی بوجھ برداشت کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت گزشتہ چار برسوں میں معیشت کی بہتری کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کر سکی۔ ان کے مطابق میڈیا پر بھی آزادانہ طور پر بات کرنا مشکل ہو چکا ہے اور حکومت کے سامنے مؤثر اپوزیشن موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دوست ممالک کی جانب سے تقریباً ساڑھے بارہ ملین ڈالر کی مدد ملی مگر اس کے باوجود معاشی صورتحال بہتر نہیں ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ فروری 2022 کے مقابلے میں برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر تین سو فیصد سے زائد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جس سے متوسط طبقہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔ ان کے مطابق حکومت ہر سطح پر ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے مگر یہاں حکمرانوں کی مراعات اور اخراجات امیر ممالک سے بھی زیادہ ہیں۔ حکومت نے پنجاب کے لیے انتہائی مہنگا جہاز خریدا جبکہ اس کے پائلٹ کی تنخواہ پینتیس ہزار ڈالر سے زائد مقرر کی گئی ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ جب عوام کو ریلیف دینے کی بات آتی ہے تو حکمران پاکستان کو غریب ملک قرار دیتے ہیں مگر اپنی مراعات کم کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں پر کشیدگی برقرار ہے اور بھارت کے ساتھ تنازع ختم نہیں ہوا۔ ان کے مطابق دہشت گردی جیسے مسائل اس طرح حل نہیں ہو سکتے کہ سیاست دانوں کو طویل سزائیں دی جائیں۔
متعلقہ عنوانات
جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 2 فلسطینی شہید
21 July 2026
نواز شریف کی طرح جو وعدہ کروں گی پورا کروں گی: مریم نواز
21 July 2026
ایران نے ہزاروں سینٹری فیوجز زیرِ زمین سرنگوں میں منتقل کر دیے: اسرائیل کا دعویٰ
21 July 2026
’ دل چاہتا ہے آزاد کشمیر کا وزیراعظم بن جاؤں‘
21 July 2026
روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
21 July 2026
مون سون بارشیں، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ہائی الرٹ جاری
21 July 2026
سعودی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تو بندوبست کرنا جانتے ہیں؛ ٹرمپ کی حوثیوں کو دھمکی
21 July 2026
پی ٹی آئی ناراض ارکان کا بیرسٹر گوہر کو خط، مائنس عمران خان کوششوں کا انکشاف
21 July 2026