بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ، وزارت خزانہ رپورٹ جاری
Web Desk
27 February 2026
اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بیرون ملک روزگار کے لیے رجسٹریشن کروانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں سالانہ بنیاد پر 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری 2026 کے دوران 75 ہزار 663 افراد نے بیرون ملک ملازمت کے لیے اندراج کرایا، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ یہ تعداد 63 ہزار 559 تھی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے، مہنگائی کے دباؤ میں کمی ہوئی ہے اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ 38 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج بھی عوام کو فراہم کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6 ماہ کے دوران 4.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ترسیلات زر 11.3 فیصد بڑھ کر 23.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات میں 5.5 فیصد کمی اور درآمدات میں 9.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پالیسی ریٹ کم ہو کر 10.5 فیصد کی سطح پر آ گیا ہے، نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی 638 ارب روپے رہی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج 48 فیصد بہتری کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 893 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 26 فیصد اضافہ ہوا اور 25 ہزار 554 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
متعلقہ عنوانات
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
28 August 2026
سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار
28 August 2026
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام
28 August 2026
امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین
28 August 2026
آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران
28 August 2026
امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی
28 August 2026
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026