عمان پر حالیہ حملوں کے بعد پاکستان کا اظہارِ یکجہتی، سفارت کاری کی بحالی پر زور
Web Desk
12 March 2026
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دفترِ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے خطے میں مکالمے اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کے لیے عمان کے تعمیری اور اصولی کردار کو سراہا۔ انہوں نے حالیہ حملوں کے پس منظر میں عمان کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تحمل، فوری کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری کی جانب واپسی انتہائی ضروری ہے۔
محمد اسحاق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن کے فروغ، کشیدگی کم کرنے اور استحکام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
نورین نیازی کا فوج کے خلاف متنازعہ بیان، سیاسی حلقوں کا شدید ردِعمل
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026