وزیراعظم شہباز شریف کی خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد
Web Desk
1 January 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد دی اور متعلقہ اداروں کے کام کی تعریف کی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہماری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر خرچ ہونے والا زر مبادلہ بچایا جا سکے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تیل و گیس سپلائی چین کو درآمد سے لے کر صارفین تک ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن سے اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی اور قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق یومیہ 4100 بیرل خام تیل اور یومیہ 10.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے مزید بتایا کہ تیل و گیس کی دریافت کے لیے زمین میں 5,170 میٹر کی کھدائی کی گئی، اور منصوبے میں او جی ڈی سی، پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ شراکت دار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026