پاک بحریہ کا جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ، ایل وائے 80 این میزائل نے ہدف تباہ کر دیا
Web Desk
10 January 2026
پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں ایک جامع بحری مشق کا انعقاد کیا جس کے دوران ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کے ذریعے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک بحریہ نے جدید اور بغیر پائلٹ جنگی نظاموں کے ذریعے اپنی اعلیٰ جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ایل وائے 80 این میزائل نے طویل فاصلے پر موجود فضائی ہدف کو کامیابی سے تباہ کر کے اپنی مؤثریت ثابت کی۔
مشق کے دوران لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطحی اہداف کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جبکہ بغیر پائلٹ سطحی جہاز (USV) کے کامیاب اوپن سی ٹرائلز مکمل کیے گئے۔ یو ایس وی نے تیز رفتاری، مؤثر کنٹرول اور سخت موسمی حالات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مشق کا مشاہدہ کیا، جبکہ امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہر صورت ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
یہ مشق بدلتے ہوئے بحری سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید صلاحیتوں کی عکاس ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026