LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

وفاقی حکومت کا بڑے کاروباری اداروں اور افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Web Desk

17 March 2026

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں منی لانڈرنگ اور ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ذرائع سے بیرون ممالک رقوم بھجوانے والے بڑے کاروباری افراد اور اداروں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ رقوم صرف بینکنگ اور دیگر قانونی چینلز کے ذریعے بھجی جا سکیں گی، اور تمام غیر قانونی چینلز پر ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

اجلاس میں سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کا جوائنٹ ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا، جو بینکنگ چینلز اور رقوم کی ترسیل کے نظام کی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لے گا۔ گورنر سٹیٹ بینک اور ڈی جی ایف آئی اے نے اجلاس میں بریفنگ دی، جبکہ وفاقی سیکرٹری خزانہ بھی شریک ہوئے۔