ایران و عراق جانے والے زائرین کے لیے نیا نظام متعارف
Web Desk
10 July 2026
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے پاکستان سے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ایران اور عراق جانے والے زائرین کی سہولت اور سفری انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے نیا آن لائن رجسٹریشن سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت نے زیارت گروپ آرگنائزرز کے لیے ‘زیڈ جی اوز’ (ZGOs) پورٹل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد اب کوئی بھی غیر رجسٹرڈ فرد یا کمپنی زائرین کی بکنگ نہیں کر سکے گی۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، نئی زیارت پالیسی 2026 کے تحت ملک بھر سے 262 زیارت گروپ آرگنائزرز کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور اب صرف انھی مستند آپریٹرز کے ذریعے ہی زائرین کی بکنگ اور سفری معاملات طے کیے جائیں گے۔ رجسٹرڈ آرگنائزرز کی مکمل فہرست وزارتِ مذہبی امور کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔ وزارت نے زائرین کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے نقصان یا دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے صرف منظور شدہ کمپنیوں سے ہی رابطہ کریں، کیونکہ غیر مجاز افراد کے ساتھ لین دین کی صورت میں وزارت ذمہ دار نہیں ہو گی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد زائرین کو محفوظ، منظم اور شفاف سفری سہولیات فراہم کرنا اور غیر قانونی آپریٹرز کا خاتمہ کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026
اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال
20 August 2026
فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026
پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال
20 August 2026
وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
20 August 2026
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026