فضائی آپریشن معطل: امریکہ ایران جنگ کے باعث پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی 166 پروازیں منسوخ، مسافر دربدر
Web Desk
4 March 2026
امریکا ایران جنگ کے باعث خطے میں کشیدگی کی وجہ سے آج بھی پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے لیے ایک سو چھیاسٹھ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ اسلام آباد سے ریاض کے لیے اڑان بھرنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کو کراچی اتار لیا گیا۔ کراچی سے سینتیس پروازیں منسوخ کی گئیں جنھیں دبئی، شارجہ، بحرین، دوحہ اورابوظبی روانہ ہونا تھا۔ لاہور سے بھی کویت، دبئی،دوحہ، ابوظہبی، شارجہ اوربحرین کی بتیس پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے بھی بغداد، بحرین، کویت، العین، ابوظہبی، دوحہ اور شارجہ جانے والی کی سینتیس پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ پشاور سے دوحہ، شارجہ، ابوظبی، راس الخیمہ کی اٹھارہ پروازیں بھی منسوخ ہونے والوں میں شامل ہیں۔ فیصل آباد سے دوحہ، دبئی، بحرین، شارجہ اور ابوظہبی کی سولہ پروازیں جبکہ ملتان سے دوحہ، شارجہ، دبئی اور ابوظہبی کی اٹھارہ پروازیں منسوخ ہوئیں۔ کوئٹہ سے شارجہ کیلئے غیرملکی ائیر لائن کی آج دونوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
متعلقہ عنوانات
ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی
28 August 2026
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
28 August 2026
وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت
28 August 2026
افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک
28 August 2026
مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
28 August 2026
ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت
28 August 2026
مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور
28 August 2026
ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید
28 August 2026