اضافی لاجسٹک اخراجات پر میٹ ایکسپورٹرز کا احتجاج، برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ
Web Desk
17 March 2026
گوشت برآمد کنندگان نے اضافی لاجسٹک اخراجات کے نفاذ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے برآمدات شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔
برآمد کنندگان کے مطابق گیریز ڈی نیٹا کی جانب سے فی کلو 50 روپے اضافی چارج عائد کیا گیا ہے اور ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں برآمدی سامان کی پراسیسنگ روکنے کی وارننگ دی گئی ہے۔
میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وزارتِ تجارت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچانک لاجسٹک اخراجات میں اضافہ ملکی مارکیٹ شیئر کو کم کر سکتا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق برآمد کنندگان پہلے ہی عالمی منڈی میں سخت مسابقت کا سامنا کر رہے ہیں اور اضافی بوجھ کے باعث غیر ملکی خریدار دیگر ممالک کا رخ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ لاجسٹک نظام کو شفاف اور مستحکم بنایا جائے تاکہ برآمدی شعبہ مزید مشکلات سے بچ سکے۔
متعلقہ عنوانات
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026