پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کی خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج
Web Desk
17 September 2026
پاکستان نے بھارتی بحری جہاز ‘آئی این ایس کولکتہ’ (INS Kolkata) کی جانب سے پاکستانی خصوصی اقتصادی زون (EEZ) کی خلاف ورزی اور پاک بحریہ کی جاری مشقوں کے علاقے میں داخل ہونے کی خطرناک کوششوں پر شدید احتجاج درج کرایا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ یکم ستمبر سے اپنے اقتصادی زون میں ‘سی اسپارک 26’ (Seaspark 26) مشقیں کر رہی تھی، جس کے دوران 7 ستمبر سے بھارتی بحری جہاز اور اس کے ہیلی کاپٹر نے مشقوں کے احاطے میں مسلسل مداخلت اور اشتعال انگیز سرگرمیاں جاری رکھیں۔ دفتر خارجہ نے ان اقدام کو معمول کی تعیناتی قرار دینے کے بھارتی مؤقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے 1991ء کے دوطرفہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 15 ستمبر کو ‘آئی این ایس کولکتہ’ نے انتہائی خطرناک انداز میں اپنا رخ تبدیل کیا جس کے باعث اس کی رگڑ پاکستانی بحری جہاز ‘پی این ایس حنین’ (PNS Hunain) سے ہوئی۔ پی این ایس حنین نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصادم سے بچنے کی ممکنہ کوشش کی، جبکہ واقعے کے بعد بھارتی جہاز تیز رفتاری سے فرار ہو گیا۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاک بحریہ کے ذمہ دارانہ طرزِ عمل نے ایک سنگین بحران کو ٹالا۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے حقائق مسخ کرنے اور پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے سفارتی سطح پر احتجاج کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نئی دہلی خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے والے ایسے واقعات کے اعادے کو فوراً روکے۔
متعلقہ عنوانات
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
17 September 2026
ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش
17 September 2026
اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع
17 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار
17 September 2026
ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
17 September 2026
اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال
17 September 2026
صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ
17 September 2026
معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال
17 September 2026