LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا غم انسان کی سوچ، فیصلہ کرنیکی صلاحیت اور یادداشت کو متاثر کرسکتا ہے: کنگ چارلس یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہفتوں بعد بھی ہزاروں افراد لاپتہ، بیشتر لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی بجلی کمپنیاں حکومتی اجازت سے بھی زائد لوڈشیڈنگ میں ملوث ہیں: اویس لغاری نئے صوبے بننے چاہئیں یہ ہمارا حق ہے: سعد خورشید کانجو

بجلی کمپنیاں حکومتی اجازت سے بھی زائد لوڈشیڈنگ میں ملوث ہیں: اویس لغاری

Web Desk

17 September 2026

وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) حکومتی اجازت سے بھی زائد غیر قانونی لوڈشیڈنگ میں ملوث ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ توانائی نے اپنی ہی بالادست وزارت اور ڈسکوز کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسکوز کا عملہ رشوت لے کر اور ڈیمانڈ نوٹسز میں ملی بھگت کے ذریعے کم لوڈ درج کرتا ہے جس سے پورے سسٹم پر شدید دباؤ آتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے اکثر فیڈرز پر بجلی کی طویل بندش اور خرابی کی اصل وجہ ڈسکوز کے عملے کی بدعنوانی اور نااہلی ہے۔

وزیرِ توانائی نے اہم پالیسی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب پورے فیڈر کی بجلی بند کرنے کے بجائے صرف مخصوص ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈشیڈنگ کا طریقہ کار اپنایا جائے گا تاکہ بل ادا کرنے والے صارفین متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈسکوز کے ٹوٹے ہوئے بنیادی ڈھانچے اور انفراسٹرکچر کو جدید اور ٹھیک کرنے کے لیے ہر انتخابی حلقے میں تقریباً 60 کروڑ سے ایک ارب روپے کی خطیر رقم درکار ہے۔ حکومت کا مقصد اس نئے ٹرانسفارمر کنٹرول سسٹم کے ذریعے بجلی کی چوری روکنا اور عوام کو بلاوجہ کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانا ہے۔