ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
Web Desk
17 September 2026
مشرقِ وسطیٰ کے ممالک پر ایران کے جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجی اڈوں، طیاروں اور دیگر انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے شدید نقصانات کی تصاویر پہلی بار منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے ‘سی بی ایس نیوز’ (CBS News) کے مطابق یہ تصاویر حاضر سروس امریکی عسکری اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فراہم کی ہیں۔ سامنے آنے والی ایک تصویر میں سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئربیس پر امریکی فضائیہ کا تباہ شدہ بوئنگ E-3 سینٹری (Sentry) طیارہ دیکھا جا سکتا ہے، جس کا ڈھانچہ جل کر دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکا ہے اور پرواز کے دوران انٹیلی جنس جمع کرنے والا اس کا انتہائی اہم ریڈار اور دم کا حصہ کٹ کر الگ پڑے ہیں۔
اسی طرح کویت کے صحرائی علاقے میں واقع امریکی عسکری مرکز ‘کیمپ بیوہرنگ’ اور ‘کیمپ عارف جان’ کی تصاویر میں تباہ شدہ کنکریٹ سٹرکچر، بیرکس اور ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔ امریکی عسکری اہلکار کے مطابق پینٹاگون نے ان اڈوں کو پہنچنے والے اتنے بڑے نقصان کے حقائق سے امریکی عوام کو مکمل بے خبر رکھا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے انسپکٹر جنرل کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران جنگ کے دوران 3.7 ارب ڈالر مالیت کے امریکی ساز و سامان کا نقصان ہوا ہے، جس میں تقریباً 60 تباہ شدہ طیارے بھی شامل ہیں۔ پینٹاگون نے اس رپورٹ اور سامنے آنے والی تصاویر پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی
18 September 2026
طاقت اور دباؤ سے مطالبات منوانے کا یک طرفہ نظام ختم ہو چکا، باقر قالیباف
18 September 2026
چین نے مشرق وسطیٰ و افریقہ میں فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کی اپنی صلاحیت بڑھا لی
18 September 2026
پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج: سویڈن کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
18 September 2026
اقوام متحدہ کا اجلاس: فلسطینی صدر کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت مل گئی
18 September 2026
حوثیوں کے حملے: عرب ممالک اور یورپی یونین کا سعودیہ سے مکمل اظہار یکجہتی
18 September 2026
حکومت مطالبات ماننے کو تیار نہیں، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمان
18 September 2026
یورپی یونین کا یوکرین کو 3.3 ارب یورو فراہم کرنے کا اعلان
18 September 2026