نئے صوبے بننے چاہئیں یہ ہمارا حق ہے: سعد خورشید کانجو
Web Desk
17 September 2026
تحریک ‘صوبہ بناؤ جنوبی پنجاب’ کے کنوینئر سعد خورشید کانجو نے واضح کیا ہے کہ نیا صوبہ قائم ہونا ہمارا بنیادی آئینی و عوامی حق ہے۔ خانیوال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد خورشید کانجو نے کہا کہ خطے کی محرومیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور عوام انتظامی طور پر محکوم ہوتے جا رہے ہیں، اسی لیے جنوبی پنجاب کے لیے علیحدہ صوبے کی تشکیل اب ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 33 لاکھ کی آبادی والے ضلع خانیوال میں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں ہے، جس کے باعث طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مجبوراً دوسرے بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
سعد خورشید کانجو نے علاقے کے سماجی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب کے لیے علاج معالجے کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ صحت، تعلیم، اور امن و امان کے مسائل کا واحد اور پائیدار حل ایک خودمختار اور الگ صوبے کے قیام میں مضمر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ‘صوبہ بناؤ جنوبی پنجاب’ کسی خاص گروہ کی سیاسی تحریک نہیں بلکہ تمام شہریوں کی مشترکہ عوامی تحریک ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ اب صوبہ بنانے کی اس گونجتی آواز کو دبنے نہیں دیا جائے گا اور جنوبی پنجاب کے عوام برابری کی بنیاد پر اپنے حقوق حاصل کر کے رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026
یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف
15 November 2026
فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں
15 November 2026