سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی
Web Desk
17 September 2026
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ‘سانحہ پمز’ (PIMS Tragedy) سے متعلق جمع کرائی گئی پولیس اور انتظامیہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو ناقص قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ کمیٹی اجلاس کے دوران چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زیری نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر مقدمہ (ایف آئی آر) درج کرنے اور سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) پمز کو فوراً گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس تحقیقاتی رپورٹ میں سابق ای ڈی پمز کا نام تک شامل کیوں نہیں ہے اور انہیں کون بچانے کی کوشش کر رہا ہے؟ کمیٹی نے واقعے کی نئے سرے سے انکوائری، جامع فرانزک رپورٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
وفاقی پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پمز اسپتال کی ایمرجنسی میں آتشزدگی کی اطلاع وائرلیس کنٹرول کے ذریعے موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی جہاں ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ اس دلخراش سانحے میں گائنی وارڈ اور چلڈرن ایمرجنسی کے 14 نوزائیدہ بچے دم گھٹنے اور جھلسنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی نے اسے شدید مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے تمام ملوث حکام کے خلاف فوجداری کارروائی بلا تاخیر شروع کرنے کا سخت ترین حکم دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
17 September 2026
ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش
17 September 2026
اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع
17 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار
17 September 2026
ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں
17 September 2026
اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال
17 September 2026
صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ
17 September 2026
معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال
17 September 2026