صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ
Web Desk
17 September 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو سے ملک میں بنیادی شرح سود میں فی الفور کمی کر کے اسے ایک فیصد یا اس سے بھی نیچے لانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں بہترین کریڈٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور اسے دنیا میں سب سے کم شرح سود کا حامل ہونا چاہیے۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ نئی عالمی اور ملکی سرمایہ کاری کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور ملکی معیشت بہترین پیش رفت کر رہی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تجارتی خسارے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ ان تمام ممالک سے تجارت بند کر دے جن کے ساتھ ہمارا تجارتی خسارہ ہے تو ملک سالانہ ڈیڑھ ٹریلین ڈالر کما سکتا ہے۔ انہوں نے ‘خسارے’ کو ایک نقصان دہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس وقت دنیا کے تقریباً ہر ملک کا معاشی بوجھ اکیلا اٹھا رہا ہے، اور یہ غیر متوازن سلسلہ اب مزید جاری نہیں رہ سکتا۔ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں حالیہ اضافے کی سخت مخالفت کے طور پر سامنے آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق
19 October 2026
جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج
19 October 2026
ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان
19 October 2026
جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر
19 October 2026
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
19 October 2026
ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی
19 October 2026
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
19 October 2026
پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
19 October 2026