صدر آصف زرداری کی نئے چینی سال پر مبارکباد، پاک چین دوستی فولادی قرار
Web Desk
17 February 2026
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے نئے چینی سال کی آمد پر عوامِ چین، حکومت اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھوڑے کا سال توانائی، ترقی اور استقامت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2026 میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی جائے گی اور دونوں ممالک کی دوستی ہر موسم کی آزمودہ اور فولادی ہے۔
صدر مملکت نے ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر چین کی اصولی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور چیئرمین ماؤ کی تاریخی ملاقات کو پاک چین تعلقات کی مضبوط بنیاد قرار دیا۔
صدر زرداری نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین عالمی امن اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم میں چین کے کردار اور پاک چین دفاعی و سلامتی تعاون کو علاقائی استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔
صدر مملکت نے سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا انقلابی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلے میں پاکستان مشترکہ خوشحالی کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے چینی عوام کے لیے ’’گونگ شی فا ثائے، شن نیان کوائیلا‘‘ کے الفاظ میں نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چین کے نئے سال پر چینی صدر شی جن پنگ اور عوامِ چین کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔
وزیراعظم نے چینی عوام کی صحت، کامیابی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کا تعلق ہمیشہ مضبوط رہا ہے اور آئندہ بھی مزید مستحکم ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026