فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات
Web Desk
25 December 2025
اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ان کی اہم ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری سطح پر تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
30 July 2026
امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں
30 July 2026
سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے
30 July 2026
ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال
30 July 2026
بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی
30 July 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
30 July 2026
شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
30 July 2026
خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل
30 July 2026