LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا کراچی کے حالات موہنجوڈارو سے بھی بدتر ہیں: فاروق ستار مولانا فضل الرحمان 30 اگست کو اہم دورہ سندھ پر سکھر پہنچیں گے ڈیفنس رہائشی عمارت جھگڑا کیس، دو ملزمان کی ضمانت منظور حکومت پنجاب کا تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے: بلال بن ثاقب پمز سانحے کے بعد وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم کمالیہ یونیورسٹی میں زرعی فضلے سے توانائی بنانے کے منصوبے کا آغاز پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ یوکرینی صدر زیلنسکی کا فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملے کرنے کا حکم برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک

محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات، 10,500 ورک ویزوں پر اتفاق

Web Desk

25 February 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون اور قانونی ہجرت (Legal Migration) کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات کا سب سے بڑا نتیجہ پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کے لیے 10 ہزار 500 ورک ویزے جاری کرنے کا فیصلہ ہے، جس سے پاکستانیوں کے لیے اٹلی میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اطالوی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کی درخواست پر پاکستانی سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزا کی شرط سے استثنیٰ دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

ملاقات کے دوران غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اور منشیات کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے اطالوی حکام کو بتایا کہ پاکستان کے ایئرپورٹس اور سمندری حدود پر سخت نگرانی کے باعث غیر قانونی امیگریشن میں نمایاں کمی آئی ہے، جسے اطالوی وزیر داخلہ نے بھرپور سراہا۔ اس موقع پر پنجاب پولیس کے افسران نے ‘پولیس خدمت مراکز گلوبل’ کی افادیت پر بریفنگ دی، جسے اطالوی وفد نے جدید دور کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں سفیرِ پاکستان علی جاوید اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔