رواں مالی سال میں آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ، اسٹیٹ بینک
Web Desk
16 March 2026
کراچی: اسٹیٹ بینک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے جولائی تا فروری کے آٹھ ماہ میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جولائی تا فروری 2026ء میں آئی ٹی برآمدات 2 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ صرف فروری 2026ء میں آئی ٹی برآمدات 36 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔
ماہانہ بنیادوں پر فروری 2026ء میں آئی ٹی برآمدات میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم شعبہ خدمات میں آئی ٹی سیکٹر کا حصہ بڑھ کر 45 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو ملکی معیشت میں اس شعبے کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
نصیر آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج
11 July 2026
بے قابو 22 ویلر ٹریلر سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں پر الٹ گیا، 2مزور جان بحق
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026