LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے، ایران کی صورتحال پر پاکستان کی رائے

Web Desk

15 January 2026

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گذشتہ ہفتے ازبکستان، میانمار، ایران سمیت متعدد وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا۔ پاکستان ایران میں جاری صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور بطور ہمسایہ، دوست اور برادر ملک چاہتے ہیں کہ یہ بحران پرامن طریقے سے حل ہو۔

پاکستان کو یقین ہے کہ ایرانی قوم موجودہ چیلنجز سے نمٹ لے گی۔ ایران کے لیے سفری ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے، کیونکہ اقتصادی بحران کے باعث وہاں صورتحال خراب ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی سوشل میڈیا پر جاری ایمیگریشن سے متعلق بیان کا نوٹس لیا گیا ہے اور اس معاملے پر امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

پاکستان نے بھارتی اقدامات کی بھی مذمت کی، جس میں آسیہ اندرابی کو سزا سنانا شامل ہے۔ اسی طرح بھارت نے فہمیدہ صوفی اور ناہید نسرین کو کشمیری عوام کے حقوق کی آواز بلند کرنے پر سزا دی۔

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے دہشت گرد کیمپوں کے حوالے سے بیانات کو مسترد کیا اور نوٹ کیا کہ بھارتی سرونگ نیول آفیسر کلبھوشن جادیو کی پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونے کی صورتحال ریکارڈ شدہ ہے۔