حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائی کی خبر جعلی اور من گھڑت ہے: وزارت اطلاعات
Web Desk
8 October 2026
وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ میں یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف پاک فضائیہ (PAF) کے جنگی طیاروں کے استعمال سے متعلق شائع ہونے والی خبر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے “جعلی اور من گھڑت” قرار دے دیا ہے۔ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کے فضائیہ کے طیارے حوثی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، جسے پاکستانی حکام نے سراسر بے بنیاد اور من گھڑت قیاس آرائی قرار دیا۔
وزارت اطلاعات نے تمام بین الاقوامی میڈیا ہاؤسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور سعودی عرب میں پاکستانی مسلح افواج کی ممکنہ تعیناتی یا کردار سے متعلق من گھڑت اور قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کریں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ اگر مستقبل میں کسی قسم کی پیش رفت یا فوجی کارروائی کی ضرورت پڑی تو اس کا باضابطہ اور سرکاری اعلان متعلقہ حکام خود کریں گے۔ وزارت نے اپنے ردِعمل کے اختتام پر کہا کہ “سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026