LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا کی تیاریاں مکمل، بلاول بھٹو رواں ماہ افتتاح کریں گے پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، تمام تنازعات کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں: پزشکیان محسن رضائی کا روسی صدر سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال امریکا کا ایران پر ممکنہ حملہ، متحدہ عرب امارات نے بھی پیشگی تیاری کرلی ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی سے سرمایہ کاری کےمواقع پیدا ہو سکتے ہیں: بلال بن ثاقب چین کا ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے حمایت کا اعادہ چینی وزیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے پر اتفاق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا آن لائن انویسٹمنٹ کے نام پر 2 ارب کا فراڈ، 18 ملزم ملوث ہونے کا انکشاف پاکستان میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.61 فیصد تک پہنچ گئی روس اور یوکرین کے ایمرجنسی وارننگ سسٹمز پر سائبر حملے انسٹاگرام کی دوستی شادی میں تبدیل، اطالوی لڑکی پاکستان پہنچ گئی خیبر پختونخوا میں جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات تیز جام کمال خان کامسیک کے 42ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے

پاکستان میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.61 فیصد تک پہنچ گئی

Web Desk

2 November 2026

پاکستان میں مہنگائی کے حوالے سے تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق اکتوبر 2026 کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 1.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 9.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریاتِ پاکستان کے مطابق، اکتوبر 2025 کے مقابلے میں اکتوبر 2026 کے دوران مہنگائی میں 9.61 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 10.05 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جاری کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 0.81 فیصد بڑھی جبکہ دیہی علاقوں میں اس کا تناسب زیادہ یعنی 1.49 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران بالخصوص غذائی اشیاء کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر 2.26 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران مرغی کا گوشت 19.38 فیصد، دال چنا 9.17 فیصد، گندم 9.01 فیصد اور آٹا 7.54 فیصد مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ تازہ سبزیوں کی قیمتوں میں 6.55 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 5.72 فیصد اور دال ماش میں 5.54 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی، جن میں ٹماٹر کی قیمت میں 31.63 فیصد، پیاز میں 4.23 فیصد، آلو میں 4.04 فیصد اور چینی کی قیمت میں 2.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اداره شماریات کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اکتوبر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مہنگائی 1.79 فیصد بڑھی، جبکہ رہائش، بجلی، گیس اور ایندھن کے اخراجات میں مجموعی طور پر 0.25 فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران مائع ہائیڈروکاربنز کی قیمتوں میں 8.39 فیصد، موٹر فیول میں 3 فیصد، کاٹن کے کپڑوں میں 1.22 فیصد، مکان کے کرایوں میں 0.94 فیصد اور ادویات کی قیمتوں میں 0.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم اس کے برعکس، اکتوبر میں متفرق اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں 0.71 فیصد جبکہ بجلی کے نرخوں میں 3.31 فیصد کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے