LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

پاکستانیوں کی اوسط آمدن میں نمایاں اضافہ، کرائے داروں کی تعداد بڑھی، ذاتی گھروں کی شرح میں کمی

Web Desk

2 January 2026

پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم اس کے ساتھ کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کی تعداد میں اضافہ جبکہ ذاتی ملکیت گھروں کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران شہریوں کی اوسط آمدن میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ 2019 سے 2025 کے دوران گھریلو اخراجات میں 113 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں اوسط ماہانہ آمدن 82 ہزار روپے جبکہ اخراجات 79 ہزار روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

ڈیجیٹل آمدن کے ذرائع کے حوالے سے ٹک ٹاک سب سے بڑا پلیٹ فارم بن کر سامنے آیا ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے آمدن حاصل کرنے والے 88 فیصد افراد ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، جبکہ یوٹیوب پر وی لاگنگ کرنے والوں کی شرح 86 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

سروے کے مطابق گھریلو اخراجات میں سب سے زیادہ اضافہ فرنشنگ، گھریلو آلات، صحت، خوراک اور دیگر اشیاء و خدمات پر دیکھا گیا۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور شہری دباؤ کے باعث ذاتی ملکیت گھروں کی شرح میں کمی آئی ہے۔ 2018-19 میں 84 فیصد افراد کے پاس ذاتی گھر تھے، جبکہ حالیہ سروے کے مطابق یہ شرح کم ہو کر 82 فیصد رہ گئی ہے۔ اس کے برعکس کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کی تعداد 10 فیصد سے بڑھ کر 10.5 فیصد ہو گئی ہے۔

ہاؤس ہولڈ اکنامک سروے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کلین فیول کے استعمال میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ پانچ سال میں کلین فیول کا استعمال 35 فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد ہو گیا ہے، جبکہ لائٹنگ اور کوکنگ کے لیے نیچرل گیس، ایل پی جی، بائیو گیس اور سولر انرجی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

پانی کے استعمال سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق ہینڈ پمپ سے پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 24 فیصد سے کم ہو کر 22 فیصد ہو گئی، جبکہ نلکے کے پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 18 فیصد سے بڑھ کر 22 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح فلٹر شدہ پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 9 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اب بھی 7 فیصد آبادی لیٹرین جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔