پاکستان اور آئی ایم ایف میں سٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان
Web Desk
12 March 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پندرہ روزہ ورچوئل مذاکرات کے باوجود سٹاف لیول معاہدہ طے نہ پا سکا، تاہم دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) کے دوسرے جائزے پر بات چیت کے باوجود ابھی تک سٹاف لیول معاہدہ نہیں ہو سکا، تاہم مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا گیا جبکہ پروگرام پر عمل درآمد مجموعی طور پر طے شدہ وعدوں کے مطابق رہا ہے۔ اس کے علاوہ مالیاتی خسارہ کم کرنے اور پبلک فنانس کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
آئی ایم ایف مشن کی سربراہ ایوا پیٹرووا کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے وفود کے درمیان 25 فروری سے 11 مارچ تک ورچوئل مذاکرات جاری رہے جن میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور کارکردگی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معاشی ٹیم کے ساتھ سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اخراجات بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اصلاحاتی اقدامات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات کا بھی تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔
آئی ایم ایف نے عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور مالی دباؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مزید مذاکرات آئندہ چند روز تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ اگر یہ جائزہ کامیابی سے مکمل ہو جاتا ہے تو پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر جبکہ آر ایس ایف کے تحت تقریباً 20 کروڑ ڈالر اپریل کے آخر تک موصول ہونے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
11 July 2026
منشیات ڈیلر پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے، جیل حکام
11 July 2026