معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، آئی ایم ایف مشن سے ملاقات میں پاکستان کی یقین دہانی
Web Desk
2 March 2026
پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تیسرے جائزے کا آغازہوگیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آبادمیں معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف جائزہ مشن سے ملاقات کی ۔ بات چیت میں آئی ایم ایف مشن کی قیادت مس ایوا پیٹرووا نے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے آئی ایم ایف وفد کو بتایاگیاکہ معاشی اشاریے بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں بتایاگیاہے وزیرخزانہ نے معاشی استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور بتایاکہ ٹیکس اور توانائی شعبے میں اصلاحات حکومتی ایجنڈے کا مرکز ہیں۔ ٹیکس پالیسی آفس کو مکمل فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے۔ ٹیکس نظام میں جامع تبدیلیوں پر کام جاری ہے۔۔
اعلامیےکے مطابق وزیرخزانہ نے مزیدکہاکہ مشکل اصلاحات کے باعث میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی کیلئے رائٹ سائزنگ جاری ہے۔
ملاقات میں وزیر خزانہ نے نجکاری اور سرکاری اداروں کی اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔ اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن سے آئندہ مذاکرات ورچوئل ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026
پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا
6 October 2026
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات: کے پی لانگ مارچ کی صورتحال اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ پر تبادلہ خیال
6 October 2026
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع
6 October 2026