آئی سی سی نے پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں تیز کر دیں
Web Desk
8 February 2026
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے چیئرمین پی سی بی سینیٹر محسن نقوی سے قذافی اسٹیڈیم میں اہم ملاقات کی، جس میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود رہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چار گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے، اور بعد از ڈنر مذاکرات کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے تینوں فریقین نے بھرپور کوشش کی، اور بنگلا دیش سے زیادتی کا ازالہ ہونے کی صورت میں مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں۔
پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں کئی گھنٹوں تک جاری مذاکرات کے دوران یہ بات واضح کی گئی کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کھیلنا یا نہ کھیلنا بعد میں فیصلہ ہوگا۔ آئی سی سی کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ایک سے دو روز میں ملاقات متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ
14 October 2026
خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر
14 October 2026
حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو
14 October 2026
قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش
14 October 2026
محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات
14 October 2026
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
14 October 2026
سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ
14 October 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا
14 October 2026