پاکستان کے انسانی خلائی پروگرام میں اہم سنگِ میل،دو پاکستانی خلاباز امیدوار چین میں تربیت کے لیے منتخب
Web Desk
7 February 2026
کراچی / اسلام آباد: پاکستان کے انسانی خلائی پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ خلاباز امیدواروں کے انتخاب کے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد دو پاکستانی امیدوار چین میں جدید خلابازی کی تربیت کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امیدواروں کی جانچ پڑتال چین کے ایسٹرونوٹس سینٹر میں بین الاقوامی معیار کے مطابق جامع طریقے سے کی گئی۔ منتخب امیدوار چھ ماہ کی اعلیٰ خلابازی تربیت حاصل کریں گے، جس کے دوران جدید خلائی مشنز کی تیاری کی جائے گی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان میں سے ایک خلاباز چینی خلائی اسٹیشن کے مشن کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ متوقع خلائی مشن اکتوبر یا نومبر 2026 میں انجام پائے گا۔پاکستان چین کے خلابازی پروگرام کا پہلا غیر ملکی شراکت دار ہے، اور اس تعاون معاہدے کو پاکستان کی خلائی تاریخ میں اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع
3 October 2026
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026