LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان ہاکی ٹیم کا فیڈریشن کے خلاف احتجاج ، واجبات اور بدانتظامی پر سخت ردعمل

Web Desk

17 February 2026

قومی ہاکی ٹیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انتظامی نااہلی اور وعدہ خلافیوں کو منظر عام پر لے آیا۔ کپتان عماد بٹ نے کہا کہ پانچ دن بعد ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہے مگر ایسے حالات میں کارکردگی دکھانا مشکل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم کو بیرون ملک ٹور کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ نہ ہونے کے باعث کھلاڑیوں کو مشکلات جھیلنا پڑیں اور کئی اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنا پڑے۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ 2023 کے الاؤنسز سمیت لاکھوں روپے واجب الادا ہیں، جبکہ فیڈریشن کی جانب سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ محمد حنان نے کہا کہ سینئرز کو ٹیم اور بورڈ کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔

رانا وحید نے انکشاف کیا کہ انجری کے بعد وطن واپسی پر بھی فیڈریشن کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

کپتان عماد بٹ نے واضح کیا کہ ٹیم متحد ہے، مگر موجودہ مینجمنٹ برقرار رہی تو کھلاڑی ہاتھ کھڑے کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہاکی کی بہتری کے لیے میرٹ پر تعلیم یافتہ افراد کو ذمہ داریاں سونپی جائیں اور غیر ملکی کوچ تعینات کیا جائے۔