مشین ریڈایبل پاسپورٹ بند، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے
Web Desk
17 October 2026
وفاقی حکومت نے پاکستان میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجرا بند کر کے مکمل طور پر الیکٹرانک پاسپورٹ (ای پاسپورٹ) کا نظام متعارف کرانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے، جس پر ایک ماہ کے اندر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں سے صرف ای پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے، تاہم پہلے سے موجود مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی مدتِ معیاد ختم ہونے تک قابل استعمال رہیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدید الیکٹرانک چِپ سے لیس ای پاسپورٹ کا مقصد پاسپورٹ کی جعل سازی کو روکنا اور بین الاقوامی سفر کے لیے عالمی سیکیورٹی و امیگریشن تقاضوں کو پورا کرنا ہے
متعلقہ عنوانات
سرکاری عہدہ ملازمت نہیں، عوامی خدمت کا ذریعہ ہے: مریم نواز
17 October 2026
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
17 October 2026
سانحہ پشاور: سکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال
17 October 2026
پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کیا: رضوان سعید
17 October 2026
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف
17 October 2026
‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا
17 October 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ
17 October 2026
سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 October 2026