LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی چین کا مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا امکان مغربی انٹیلی جنس ڈیٹا نہ ملنے پر یوکرینی فضائی دفاع روسی میزائلوں کا بروقت سراغ نہ لگا سکا امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ بلغاریہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے میں مال بردار جہاز ڈوب گیا، 11 ملاح لاپتہ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کے پھیپھڑوں کی کامیابی سرجری حزب اللہ کا جنگ میں تباہ گھروں کے مالکان کیلئے 14 ہزار ڈالر امداد کا اعلان فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، پولیس کیساتھ جھڑپیں، مزید کئی مظاہرین گرفتار ایرانی کمانڈر کا اردن میں حملے کے دوران 200 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے عارضی معاہدے کے قریب پہنچ گئے انڈونیشی پائلٹ کی شہریت پر اسرائیل نے ایتھوپین ایئرلائنز کا کارگو طیارہ واپس بھیج دیا مصر کی سعودی عرب کو حوثی حملوں کے تناظر میں ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

Web Desk

14 October 2026

وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 14 اکتوبر 2026ء کے لیے ایکس ڈپو قیمتوں میں یہ ردوبدل کیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور ریفائنڈ مصنوعات کے نرخوں، پلاٹس ریٹس (Platts Rates)، پریمیم اور دیگر درآمدی اخراجات میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر متعین کی گئی ہیں۔