LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، شہباز شریف کا خلیج میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کویت نے آئل ٹینکر پر حملے کے خلاف ایرانی سفیر کو طلب کرلیا نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کی تارکینِ وطن کے لیے جعل سازوں کے حوالے سے الرٹ جاری بحری ناکہ بندی کے دوران 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، ایک ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام قطر کا حملوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے ایران سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی برازیل اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ : نیا محاذ کھل گیا نئے برطانوی وزیراعظم نے بھی امریکا کو ایران کیخلاف حملوں کیلئے اپنے اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا: ترکی المالکی وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا متحدہ عرب امارات کی بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت سعودی کابینہ کا خطے میں فوجی کشیدگی فوری ختم کرنے کا مطالبہ مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی گرفتار

خلیجی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں ایک ماہ کا ایندھن موجود، متبادل سپلائی منصوبوں پر غور

Web Desk

6 March 2026

خلیج میں جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے تناظر میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خدشات کے معاملے پر سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت تقریباً ایک ماہ کی ضرورت کے مطابق تیار ایندھن موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس تقریباً ایک ماہ کا تیار پٹرولیم ایندھن جبکہ دس دن سے زائد کا خام تیل ذخیرہ موجود ہے۔ مزید حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل سپلائی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ پاکستان سعودی عرب سے ریڈ سی کے راستے ایندھن کی درآمد کے امکانات پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ ممکنہ سپلائی رکاوٹوں سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ ملک میں ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ آپشنز زیر غور ہیں۔عالمی مارکیٹ میں موجودہ صورتحال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اگر جنگ طویل ہوئی تو پاکستان امریکہ اور دیگر ممالک سے بھی ایندھن درآمد کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق طویل فاصلے سے ایندھن درآمد کرنے کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ممکنہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کنڈیسنٹ کی برآمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔