LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا یورپی یونین اور خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل امریکا نے مفاہمت پر دستخط کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی ایران پر حملہ کر دیا، رضا عارف قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عمل درآمد سختی سے جاری ہے، سینٹ کام نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس، 20 جولائی کو طلب کرلیا گلگت بلتستان، کے پی، آزاد کشمیر میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری ایرانی حملے میں اردن میں تعینات دو امریکی فوجی ہلاک، امریکا کی تصدیق

خطے میں صورتحال کشیدہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق بحث سے اجتناب کیا جائے: اعظم نذیر تارڑ

Web Desk

10 March 2026

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خطے میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق بحث سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات پریس کانفرنس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ کہی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا اپنے دفاع اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے واضح موقف ہے اور موجودہ صورتحال پر پوری دنیا گہری تشویش میں مبتلا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے معاملے کا سفارتی حل نکالنے کی کوشش کی اور سلامتی کونسل میں اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور کشیدہ صورتحال کے باعث وزیراعظم کا دورہ روس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ اگر ریڈ لائن کراس ہوئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ خارجہ پالیسی کو مقامی سیاست کی نذر نہ کیا جائے، اور بعض مسلم ممالک غلط فہمی میں ہیں کہ مقامی سیاسی معاملات ریاست کی پالیسی کا حصہ ہیں۔