LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

افواجِ پاکستان نے بھارت کو ناقابلِ فراموش سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف

Web Desk

24 December 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔ مظفرآباد میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئی کی جنگ میں آزاد کشمیر کے عوام افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے دعاگو تھے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی بہن قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت جلد آئے گا جب کشمیر بنے گا پاکستان اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ طلبہ کو دیے جانے والے لیپ ٹاپ محض مشین نہیں بلکہ ایک وژن ہیں، اگر یہ رشوت ہوتی تو آج ہمارے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر نہ بنتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج تک ایک بھی لیپ ٹاپ سفارش پر نہیں دیا گیا بلکہ ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی گئی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ محنت سے پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں۔

اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں دفاعی اور سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں اور حکومت کی مسلسل محنت سے پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ لیپ ٹاپ نوجوان نسل کے لیے رابطے کا اہم ذریعہ ہیں اور اس مہم سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔