وزیراعظم شہباز شریف کی خلیجی ممالک کو اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
Web Desk
15 March 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے اور ان کے غذائی تحفظ کا خیال رکھنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر ملک میں غذائی صورتحال اور وافر اشیائے خورونوش کی برآمدات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو ملک میں موجود اشیائے خورونوش کے ذخائر اور پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اشیائے خورونوش کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور کسی چیز کی قلت نہیں۔
بریفنگ کے مطابق پاکستان میں زرعی اجناس، گوشت، پولٹری، ڈیری مصنوعات اور سمندری خوراک کی برآمد کی وسیع استعداد موجود ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملکی غذائی ضروریات کے لیے اشیائے خورونوش کی طلب اور رسد کی مکمل نگرانی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سپلائی چینز متاثر ہونے کے باعث خطے میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی اور ان کے غذائی تحفظ کا خیال رکھا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وافر اشیائے خورونوش کی خلیجی ممالک کو برآمد کے لیے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے اور برادر خلیجی ممالک کو برآمدات کے دوران اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو بھی خلیجی ممالک میں اشیائے خورونوش کی برآمد کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے صورتحال کا روزانہ جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ خلیجی ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں اور تجارتی افسران کو متحرک رہنے کی ہدایت بھی کی
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ؛ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر
18 July 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
18 July 2026
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026