کراچی سمیت ملک بھر میں فضائی آپریشن متاثر، پانچ روز میں 578 پروازیں منسوخ
Web Desk
4 March 2026
مشرق وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے اثرات پاکستان کے ہوائی اڈوں تک پہنچ گئے ہیں۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے مشرق وسطیٰ کے ممالک جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 162 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس سے پانچ روز کے دوران منسوخ پروازوں کی تعداد 578 تک جا پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی، دوحہ، کویت اور بحرین کی 40 پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد سے 38، لاہور سے 28 اور پشاور سے 24 پروازیں متاثر ہوئیں۔ ملتان، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے بھی متعدد پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسلام آباد سے بغداد، بحرین، کویت، ابوظہبی، دبئی، دوحہ اور شارجہ کی 37 پروازیں اور کراچی سے 37 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ لاہور سے 32، پشاور سے 18 اور فیصل آباد سے 16 پروازیں متاثر ہوئیں۔ کوئٹہ سے شارجہ کیلئے غیر ملکی ایئرلائن کی دونوں پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ملتان سے 18 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔
واپسی کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں، دبئی اور ابوظہبی سے 50 سے زائد پروازیں آپریٹ ہوئیں، تاہم ریاض اور دمام کی 16 پروازیں دیگر ایئرپورٹس پر لینڈ کرنی پڑیں اور مجموعی طور پر 150 پروازیں مختلف ایئرپورٹس پر متاثر ہوئیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات: اقتصادی تعاون اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
22 July 2026
بھارتی نوجوانوں کی تحریک زور پکڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر شدید احتجاج
22 July 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ کیلئے کانگریس سے مزید 87 ارب ڈالر مانگ لئے
22 July 2026
جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، ایران
22 July 2026
فرانسیسی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کر دیں
22 July 2026
سعودیہ کا ملٹی پل عمرہ ویز متعارف، قیام کی انتہائی حد 90 روز مقرر
22 July 2026
آئی ایم ایف کا یوکرین کو 690 ملین ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
22 July 2026
چین نے جاپانی کے نام نہاد تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
22 July 2026