ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کیلئے 116 پروازیں منسوخ
Web Desk
3 March 2026
مشرقِ وسطیٰ کی ابتر صورتحال نے پاکستان کا فضائی رابطہ خلیجی ممالک سے منقطع کر دیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، فضائی حدود کی بندش کے باعث ملک بھر کے مختلف ہوائی اڈوں سے مجموعی طور پر 116 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ متاثرہ پروازوں میں پی آئی اے، ایمریٹس، اتحاد اور قطر ایئرویز سمیت بڑی ایئرلائنز شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 32 پروازیں کراچی سے منسوخ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد سے 28 اور لاہور سے 20 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔ حکام نے مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے قبل فلائٹ شیڈول چیک کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب
9 March 2026
شرح سود برقرار رہے گی یا بڑھے گی؟ نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا
9 March 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی
9 March 2026
تیل کی بڑھتی قیمتیں عالمی امن کے لیے چھوٹی قربانی ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
9 March 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 9700 پوائنٹس کی کمی، ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی
9 March 2026
ایرانی حملے جاری رہے تو نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا: سعودی عرب
9 March 2026
مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں اسرائیل پر میزائل حملے، لبنان میں جھڑپیں، کئی شہری شہید
9 March 2026
ایرانی حملوں میں 13 اسرائیلی ہلاک، 1,929 زخمی: اعداد و شمار جاری
9 March 2026