امریکی فِن ٹیک وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ
Web Desk
14 January 2026
راولپنڈی میں عالمی فِن ٹیک ادارے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
امریکی وفد کی قیادت ورلڈ لبرٹی فنانشل کے چیف ایگزیکٹو زیکری وِٹکوف کر رہے تھے، جو جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچا جہاں دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی پر گفتگو ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے فِن ٹیک سیکٹر پر اعتماد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
اجلاس میں مالی شمولیت، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور کراس بارڈر ڈیجیٹل فنانس کے فروغ سے متعلق امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے اور حکومت نجی شعبے کے ذمہ دارانہ کردار کو قومی ترقی کے لیے ناگزیر سمجھتی ہے۔
عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معاشی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ڈیجیٹل اور فِن ٹیک شعبے میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
متعلقہ عنوانات
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
1 October 2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
1 October 2026
شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات
1 October 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی
1 October 2026
حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر
1 October 2026
جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس
1 October 2026