LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پاکستان کو جولائی تا جنوری 5.17 ارب ڈالر بیرونی فنڈز موصول

Web Desk

12 March 2026

وزارت اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں بیرونی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران پاکستان کو مختلف مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے مجموعی طور پر 5 ارب 17 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں بجٹ سپورٹ کی مد میں ایک ارب 84 کروڑ ڈالر جبکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر حاصل کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان کو سب سے زیادہ قرضہ سعودی عرب کی جانب سے فراہم کیا گیا، جس کی مالیت 70 کروڑ ڈالر ہے۔ اسی دوران سعودی عرب کی طرف سے ادھار تیل کی سہولت کی مد میں بھی 70 کروڑ ڈالر کی معاونت فراہم کی گئی۔

چین نے اس مدت کے دوران پاکستان کو 54 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

مزید برآں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے 14 کروڑ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 63 کروڑ ڈالر، عالمی بینک نے 85 کروڑ ڈالر جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک نے 53 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا۔