کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 2026 میں برقراررہے گا، نیپرا
Web Desk
12 January 2026
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 2026 میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری دی ہے، جس کے بعد حکومت حتمی نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔ یکم جنوری سے ملک بھر میں بجلی کے موجودہ نرخ نافذ العمل رہیں گے۔
نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 47.69 روپے فی یونٹ برقرار رہے گا، جبکہ ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 10.54 روپے فی یونٹ اور 101 سے 200 یونٹ تک صارفین کے لیے 13.01 روپے فی یونٹ برقرار رہے گا۔
وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخوں کے تعین کی تاریخ یکم جولائی سے یکم جنوری کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ نئے سال سے نرخ یکساں ہوں۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026