LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات: کے پی لانگ مارچ کی صورتحال اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ پر تبادلہ خیال سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم

پاکستان کی معاشی نمو میں تیزی: جنوری 2026 میں مہنگائی 5.8 فیصد پر آگئی، کرنٹ اکاؤنٹ بھی سرپلس

Web Desk

19 February 2026

پاکستان کی معاشی نمو کا تسلسل جنوری 2026 میں بھی برقرار رہا، جہاں بڑے پیمانے پر معاشی اعشاریوں میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، جس کا واضح ثبوت مہنگائی کی شرح میں کمی اور اہم شعبوں کی کارکردگی میں اضافہ ہے۔

صنعتی اور آٹو سیکٹر میں نمایاں پیشرفت

رپورٹ کے مطابق جنوری میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 35.5 فیصد جبکہ ٹرکوں کی فروخت میں 78.9 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ معاشی استحکام کے باعث آٹو فنانسنگ بھی 36 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تعمیراتی شعبے میں سیمنٹ کی فروخت 12.5 فیصد بڑھی، جبکہ پاور جنریشن میں 12.1 فیصد اور نجی شعبے کے قرضوں میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالیاتی اعشاریے اور زرمبادلہ ذخائر

معیشت کے لیے سب سے مثبت خبر مہنگائی کی شرح میں کمی ہے جو جنوری میں 5.8 فیصد پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 41.5 فیصد اضافے کے ساتھ 16.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلاتِ زر 15.4 فیصد نمو کے ساتھ 3.5 ارب ڈالر رہیں، جبکہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

اسٹاک مارکیٹ اور دیگر اعداد و شمار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں سالانہ 61.2 فیصد کی غیر معمولی نمو ریکارڈ کی گئی۔ تاہم، کچھ شعبوں میں گراوٹ بھی دیکھی گئی:

کھاد کی فروخت: 51.1 فیصد کمی

ٹریکٹرز کی فروخت: 3.9 فیصد کمی

براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری (FDI): 26.5 فیصد تنزلی

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 6 ماہ کے ٹی-بلز کی ییلڈ کم ہو کر 10.1 فیصد پر آگئی ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی علامت ہے۔