ایک سال میں 38,500 پاکستانی خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
Web Desk
11 February 2026
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 38 ہزار 500 سے زائد پاکستانی شہری مختلف خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیے گئے۔
دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا، جہاں سے 27 ہزار 692 افراد کو واپس بھیجا گیا۔ دیگر ممالک میں متحدہ عرب امارات سے 6 ہزار 794، عمان سے 2 ہزار 537، بحرین سے 786، قطر سے 644 جبکہ کویت سے 163 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے کی مختلف وجوہات سامنے آئیں۔ ان میں مفرور افراد کی تعداد 6 ہزار 939 رہی، جب کہ غیر قانونی داخلہ یا زائد المیعاد قیام کے باعث 4 ہزار 872 افراد کو واپس بھیجا گیا۔ جیل کی سزا مکمل کرنے والے 2 ہزار 500 پاکستانی بھی ڈی پورٹ کیے گئے۔
اسی طرح بلیک لسٹ ہونے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 639، منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث 1 ہزار 125، ویزا خلاف ورزی پر 936 اور چوری کے الزام میں 190 پاکستانی شامل ہیں۔ بھیک مانگنے کے جرم میں 780، امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر 332 جبکہ 15 افراد کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا گیا۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ 14 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو دیگر مختلف وجوہات کی بنیاد پر بھی خلیجی ممالک سے بے دخل کیا گیا۔
حکام کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو میزبان ممالک کے قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اس قسم کے واقعات میں کمی لائی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026