LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

شاہینوں کی شاندار کارکردگی، دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو128رنز سے شکست

Web Desk

13 March 2026

شاہینوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128سے دھول چٹادی۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ  کرتے ہوئے 274رنز اسکور کیے،  بارش کے سبب بنگلا دیش کو 32 اوورز میں 243رنز کا ہدف ملا تھا۔تاہم میزبان ٹیم 114رنزپرپویلین لوٹ گئی۔

اس سے پہلے پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کے 48 ویں اوور میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نوجوان معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 75رنز بنائے، اُن کی اننگز میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ سلمان علی آغا نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 64 ر نز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 31 اور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کے  ارشاد حسین نے 3 اور مہدی حسن میراز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوا جس کے بعد  تاہم بنگلا دیش کو 32 اوورز میں 243رنز کا ہدف ملا۔رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 24ویں اوور میں 114 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

بنگلادیش کی جانب سے لٹن ڈاس 41 رنز بناکرنمایاں رہے۔ اس کےعلاوہ توحید نے 28 اور سیف حسن نے 12 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے معاذ صداقت اور حارث رؤف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تین میچز کی سیریزایک ایک سے برابر۔۔تیسرا اور آخری معرکہ اتوارکو ڈھاکامیں ہی ہوگا۔