LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

پاکستان نے یوکرین معاملے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن قرار دے دیا

Web Desk

13 January 2026

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے بریفنگ اجلاس میں کہا کہ یوکرین میں جاری تنازع کے پائیدار حل کے لیے مکالمے کی بالادستی ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے اور بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کی مکمل پاسداری تمام فریقوں پر لازم ہے۔ سفیر نے کیف میں قطر کے سفارت خانے کو پہنچنے والے مبینہ نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان نے ماضی میں سفارت کاری اور سنجیدہ رابطوں کے ذریعے حاصل نتائج، جیسے جولائی 2022 میں بحیرۂ اسود اناج اقدام اور سلامتی کونسل کی قراردادیں 2774 اور 2788 کو سراہا۔ سفیر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ فوری جنگ بندی کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع کے پرامن اور پائیدار حل کی کوششیں کریں، جو یوکرین، روس اور یورپ میں امن و استحکام کو یقینی بنائیں۔